0
Monday 21 Jun 2021 23:08

خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے کم کیسز

خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے کم کیسز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں واضح کمی آ گئی ہے اور حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے خیبر پختون خوا میں 72 افراد متاثر ہوئے، تیسری لہر میں یہ ایک دن میں سب سے کم کیسز ہیں، جب کہ ایک دن میں کرونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 1.1 ریکارڈ کی گئی ہے، لوئر دیر صوبے کا واحد ضلع ہے جہاں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح اب بھی 5 فیصد ہے، باقی تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 4 فی صد سے کم ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 147 ہوگئی ہے، جب کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 274 ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 30 ہزار 668 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، دوسری طرف کے پی میں اب تک 19 لاکھ 94 ہزار 74 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش