0
Thursday 24 Jun 2021 22:25

ساجد علی سدپارہ کا اپنے والد کی تلاش کیلئے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ساجد علی سدپارہ کا اپنے والد کی تلاش کیلئے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد علی سدپارا نے اپنے والد کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلئے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد اور ان کے ساتھیوں کی موت کی وجوہات کا سراغ لگانے خود کے ٹو جا رہے ہیں اور میں آپ سب کو اس سال کے اوائل میں کے ٹو پر پیش آنے والے المناک سانحے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ دینا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ اس مہم پر ڈاکیو منٹری فلم بھی بنائیں گے۔ ساجد سدپارہ اپنے ساتھیوں فضل علی اور عزیز بیگ کے ہمراہ ستائیس یا اٹھائیس جون کو کے ٹو کی طرف روانہ ہونگے۔ ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران انہیں ان کے والد کو ڈھونڈنے کیلئے کوئی نہ کوئی سراغ مل جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے تین غیر ملکی ساتھی کوہ پیمائوں سمیت کے ٹو کی بلندی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن کا ابھی تک کوئ سراغ نہ مل سکا۔ بعد میں حکومت کی جانب سے باقاعدہ کوہ پیمائوں کی موت کا اعلان کیا گیا تھا۔ محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ بھی اس مہم میں شریک تھے تاہم وہ کے ٹو کیمپ تھری سے واپس آگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 939900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش