0
Friday 25 Jun 2021 14:10

مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پہلا قدم ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پہلا قدم ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نریندر مودی سے جموں و کشمیر میں اعتماد بڑھانے کی اپیل کی ہے تاکہ اس بات کا یقین ہوجائے کہ جموں کشمیر کا مکمل ریاستی درجہ بحال ہو۔ دہلی اجلاس کے فوراً بعد ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس آئین کے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کو قانونی اور آئینی ذرائع سے چیلنج کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اعتماد کی کمی ہے جسے فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے بھارت کو مکمل ریاست کی بحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مودی کو آگاہ کیا کہ ریاست کا مطلب جموں و کشمیر کے ’آئی اے ایس‘ اور’ آئی پی ایس‘ کیڈروں کو بھی واپس کرنا ہے، ریاسی درجہ مکمل طور پر بحال ہونا چاہیئے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ جلد سے جلد جموں و کشمیر کی شناخت بحال کی جائے تاکہ دیگر جمہوری مشقوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اس دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ مودی اور امت شاہ دونوں نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے وہ پُرعزم ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو مطلع کیا گیا ہے کہ یہ مشق خود ہی اس مقصد کو شکست دے رہی ہے جس کے ساتھ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے 5 اگست 2019ء کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مشق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مرکزی قیادت نے دعوی کیا کہ اگست 2019ء میں یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے ہندوستانی یونین کے ساتھ مکمل طور پر انضمام کے لئے لیا گیا تھا اور دوسری طرف اسی جموں و کشمیر  اور آسام کے لئے علیحدہ حد بندی کمیشن لا کر مختلف سلوک کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 939970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش