0
Friday 25 Jun 2021 19:04

اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ روکنے کیلئے کوئٹہ کے مرکزی راستے بند

اپوزیشن کا احتجاجی مظاہرہ روکنے کیلئے کوئٹہ کے مرکزی راستے بند
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنانے کے لئے کوئٹہ کی اہم ترین شاہراہ مینان چوک اور اس جانب جانے والے مرکزی راستے حکومت نے بند کر دیئے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ناکام بنانے کے لئے حکومت نے پہلے کوئٹہ آنے والی اہم شاہراہوں کو بند کیا، بعد ازیں سہہ پہر کو شہر کی اہم ترین شاہراہ مینان چوک کے گرد بھی خاردار تاریں لگا کر سڑکیں بند کر دی گئی۔

جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پہلے پریس کلب اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا رخ کیا، بعد ازاں دوبارہ مینان چوک کی طرف روانہ ہوئے، جس پر انتظامیہ کو راستے کھولنے پڑے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی رہنماء احتجاجی مظاہرے میں شریک نہ ہوسکے۔ حکومت کے خلاف ان کا احتجاجی دھرنا بجلی روڈ تھانے میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 940022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش