0
Wednesday 7 Jul 2021 22:26

مودی حکومت مہنگائی کم کرے یا کرسی خالی کرے، کانگریس

مودی حکومت مہنگائی کم کرے یا کرسی خالی کرے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی نے پٹرول، ڈیزل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر زبردست احتجاج درج کیا۔ کانگریس کے میڈیا کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، لہذا مودی حکومت کو قیمتوں میں کمی کرنا چاہیئے یا کرسی چھوڑ دینا چاہیئے۔ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل، خوردنی تیل اور کھانا پکانے کے گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کیا ہے کہ لوگوں کو اپنا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام لوگوں کے لئے دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ آج ڈیزل 90 روپے، پٹرول 100 روپے، خوردنی تیل 200 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 800 روپے کو عبور کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سمیت ملک کے 200 کے قریب شہروں میں پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے پیسے کما رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے قیام کے سات برسوں 7 جولائی تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 69 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 942140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش