0
Friday 9 Jul 2021 16:47

گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع

گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی۔ وزیراعلی خالد خورشید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کرونا وباء کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ پورے گلگت بلتستان میں انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے  متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں ویکسینیشن نہ کرانے والے دوکان داروں اور ماسک نہ  پہنے والے مسافروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انتظامیہ نے کئی دکانیں سیل کر دیں اور مسافروں پر جرمانے عائد کر دیئے۔ محکمہ صحت نے ویکسینیشن کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے بڑی مہم شروع کی ہے، جس میں موبائل ٹیمیں، ماس ویکسینیشن سینٹرز اور بڑے عوامی مقامات پر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلی خالد خورشید خان نے محکمہ صحت کو واضح ہدف دیا ہے کہ دو ماہ کے اندر گلگت بلتستان  کی پوری آبادی کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔ اس حوالے سے وزیراعلی نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔ بصورت دیگر انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 942457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش