0
Wednesday 21 Jul 2021 19:01

کراچی میں بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی

کراچی میں بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کرونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق کراچی میں بھارتی ویرئنٹ کورونا کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کے کورونا کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے اسی کیسز کی کی جینوٹائپنگ کی گئی، سب ڈیلٹا ویرئنٹ نکلے۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز 8464 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1393 کورونا پازیٹو کیس سامنے آئے۔

اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے کراچی میں کرونا کی شرح مصنوعی طور پر نیچے لانے کی کوشش شروع کردی ہیں، کورونا کی شرح میں کمی کیلئے غیر ضروری طور پر لوگوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے ڈی ایچ اوز کو ٹیسٹ کرنے کے ٹارگٹ دے دیئے ہیں، زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنے سے کورونا کی شرح خود بخود نیچے آجاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش