0
Thursday 22 Jul 2021 00:02

کراچی میں رپورٹ کورونا کے تمام کیسز بھارتی ویرینٹ کے نکلے

کراچی میں رپورٹ کورونا کے تمام کیسز بھارتی ویرینٹ کے نکلے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا اور کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی۔ جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد ہوگئی، ڈیلٹا ویرئنٹ کی شرح 100 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ روز 80 نمونوں کی جینو ٹائپنگ کی گئی جن میں تمام کیس ڈیلٹا ویرینٹ کے نکلے، انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16 اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کی شرح میں کمی لانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں، کورونا کی شرح 25 فیصد سے 16 فیصد لانے کے لئے غیر ضروری طور پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، احتیاط کے ذریعے خود اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو وائرس سے محفوظ رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 944530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش