0
Thursday 22 Jul 2021 00:17

مریم نواز کے یہودی بیانیے پر فواد چوہدری کا ردعمل

مریم نواز کے یہودی بیانیے پر فواد چوہدری کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے یہودی بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی، ان کا دور دور تک علم، عقل سے تعلق ‏نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے ‏یہودی بیانیے پر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی، ‏انہوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے ‏دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں، سارا زور صرف ‏عمران خان کی مخالفت ہے۔ ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ان کی کل ‏CV‏ یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں، جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے ‏بنا لئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ‏ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ ‏‏2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی ‏دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 944535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش