0
Saturday 24 Jul 2021 20:07

نوشکی، نامعلوم افراد کیجانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ

نوشکی، نامعلوم افراد کیجانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ آج نامعلوم افراد نے نوشکی کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی میں جمالدینی روڈ پر دو فیلڈر گاڑیوں پر سوار نامعلوم افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں احمد جان نامی لیویز اہلکار زخمی ہوا ہے اور حملہ آوروں نے سرکاری کلاشنکوف چھین لی۔ لیویز اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی تو ایک فیلڈر گاڑی کے ٹائر پر گولی لگی اور حملہ آور ایک فیلڈر گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی اور تمام راستوں کی بندش کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش