0
Wednesday 28 Jul 2021 13:49

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے اور چینی انجینئرز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مل گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو حملے کے شبہ میں لاہور سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار 2 سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15 سال سے ڈیفنس کے پی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔
خبر کا کوڈ : 945572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش