0
Friday 30 Jul 2021 20:48

عید منانے پاکستان سے جانیوالے مہاجرین افغانستان میں ہی پھنس گئے

عید منانے پاکستان سے جانیوالے مہاجرین افغانستان میں ہی پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ عید منانے کیلئے پاکستان سے افغانستان جانے والے مہاجرین خانہ جنگی کے باعث وہی پھنس گئے۔ پشاور میں 1985 سے قائم پناہ گزین کیمپ میں افغان شوریٰ کے امیر محمد ضمیر نے بتایا موجودہ صورتحال میں نہ صرف پشاور اور قبائلی علاقوں میں مقیم ہزاروں مہاجر خاندان پریشان ہیں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔ کبابیان کیمپ سے 3 عورتیں عید پر ننگرہار گئیں، مگر سرحد بند ہونے کے باعث واپس نہیں آ پا رہیں۔ ایک ماں ویڈیو کال کرکے اُدھر جبکہ اس کی 2 سالہ بیٹی مریم یہاں روتی ہے۔ سرحد کے قریب بسنے والے افغانوں نے بتایا لغمان، کنڑ اور ننگرہار میں قحط کی صورتحال ہے۔

پاکستان سے آٹا، گھی اور گوشت وغیرہ کی تجارت طورخم سے ہوتی تھی، جب سے حالات کشیدہ ہوئے ہیں، تب سے 11 سو والی آٹے کی بوری 18 سو میں ملتی ہے، تاجکستان کا آٹا کھانے کے قابل نہیں۔ پشاور میں 3 برس سے مقیم 16 سالہ سعید ننگرہاری نے بتایا وہ پورا سال جمع پونجی اکھٹی کرکے عید منانے والدین کے پاس جاتا ہے، مگر اس بار افغانستان کی صورتحال کے باعث نہ جاسکا۔
خبر کا کوڈ : 945884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش