0
Sunday 1 Aug 2021 18:32

سندھ کا لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کیخلاف سازش ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ کا لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کیخلاف سازش ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ حلیم عادل شیخ نے نواب شاہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا، سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی مشاورت کے بغیر لاک ڈاؤن لگایا گیا، کراچی کے لاک ڈاؤن کا مطلب ہے بندرگاہ کو بند کرنا، پورٹ اور فیکٹریاں بند ہوں گی تو ریونیو کم اکٹھا ہوگا جس کے باعث این ایف سی کی مد میں کم پیسے ملیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ سندھ کا لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کیخلاف سازش ہے، ایک ہفتہ لاک ڈاؤن معیشت کو 2 ماہ پیچھے دھکیل دیتا ہے، سپریم کورٹ نےحکم دیا ہے کہ صوبے خود فیصلے نہ کریں، کراچی میں لاک ڈاؤن کا مطلب پورا ملک بند کرنا ہے، لاک ڈاؤن سے سندھ کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش