0
Monday 2 Aug 2021 23:42

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا، تاہم دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 946468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش