0
Tuesday 3 Aug 2021 16:17

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 30549 نئے کیسز درج

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 30549 نئے کیسز درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحتمند ہوگئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہوگئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہوگئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہوگئی ہے۔ بھارت میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد، ری کوری کی شرح 97.35 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 946599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش