0
Thursday 5 Aug 2021 13:23

عزاداری امامؑ پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ اسدی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شہید قائد عارف حسین الحسینیؒ سے ایفائے عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد سید عارف حسین الحسینیؒ پاکستان کے مشہور شیعہ عالم اور شیعہ قوم کے قائد تھے، آپ نجف اور قم کے حوزات علمیہ میں وہاں کے مشہور فقہاء من جملہ امام خمینیؒ کے قریبی شاگردوں میں سے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں عوام کے مذہبی، ثقافتی اور عبادی ضروریات فراہم کرنے کے علاوہ صحت اور معیشت کے لحاظ سے بھی ان کے مسائل کو حل کرتے تھے۔ انہوں نے 5 اگست 1988ء کو پشاور میں اپنے مدرسے میں نماز فجر کے بعد وقت کے فرعونوں اور یزیدوں کی گولی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی پانچ اگست کو پورے پنجاب کے اضلاع میں منائی جائے گی۔ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی اتحاد امت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بانی ہیں، شہید قائد کے مشن کو اپنی آخری سانس تک مکمل کرنے کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 946811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش