0
Tuesday 10 Aug 2021 11:27
میں خود دربان ِحُسین ہوں

اسلام آباد، شیخ رشید کے دورانِ مجلس خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

علامہ شہنشاہ نقوی کے خطاب سرکاری ٹی وی پر ہونے چاہیئے
اسلام آباد، شیخ رشید کے دورانِ مجلس خطاب پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد اثناء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی شہید سید عون محمد رضوی کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس میں علامہ شہنشاہ نقوی کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنی تقریر کے دوران اتحاد بین المسلمین کے جو مطالب پیش کئے، وہ ملک بھر کی مجالس میں بیان ہونے چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے علامہ شہنشاہ کو پہلی بار سنا ہے، اتحاد و وحدت پر مبنی گفتگو سن کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ محرم الحرام کے دس روز مسلسل علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو اسی موضوع پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر گفتگو کا موقع دیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خود دربان ِحُسین ہوں۔ شیخ رشید کی تقریر کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ مجلس کے دوران سیاسی شخصیت کا خطاب نہیں ہونا چاہیئے۔ مجالس عزاء کو سیاسی مقاصد سے دُور رکھنا چاہیئے، جبکہ بعض صارفین نے حکومتی سیاسی شخصیت کی جانب سے اتحاد و وحدت پر مبنی گفتگو کو پسند کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 947727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش