0
Tuesday 10 Aug 2021 23:27

امام حسینؑ نے دین اسلام کی بقاء کیلئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کردیا، علامہ شہنشاہ نقوی

امام حسینؑ نے دین اسلام کی بقاء کیلئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کردیا، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ بعد از نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے افضل امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں، تفضیل مولائے کائنات کا عقیدہ صدیوں سے مسلمانوں کے مختلف مسالک کی بزرگ شخصیات میں اکثریت کا نظریہ رہا ہے۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال بھی یہی عقیدہ رکھنے والے بلند فکر دانشوروں میں سرفہرست ہیں، نہج البلاغہ میں مولا علی علیہ السلام کے مختصر جملے کلمات قصار درحقیقت علم و حکمت کا خزینہ ہیں، حضرت حسین ابن علیؑ وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقا کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نظر کردیا اس طرح امام حسینؑ دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ و جاوید ہوگئے، یہ ایام عزا ایام صبر ان ہی کی یادوں کے ایام ہے، نشتر پارک کے مرکزی منبر حسینی سے اتحاد و اتفاق امت کا دائمی پیغام ہے جو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 947863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش