0
Friday 13 Aug 2021 11:01

ٹیچنگ قرآن بل تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر لاگو ہو گا، چودھری پرویز الہیٰ

ٹیچنگ قرآن بل تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر لاگو ہو گا، چودھری پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر لاگو ہو گا، پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک ناظرہ جبکہ ​چھٹی جماعت سے میٹرک تک قران پاک ترجمے کیساتھ پڑھایا جائے گا۔چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب کمپیلسری بل 2020  تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں لاگو ہوگا، یہ ایک تاریخی اقدام ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے متفقہ طور پر قران پاک کے ترجمے کی منظوری دی ہے، اب سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن بل قانون کا اثر ملک کی بنیادوں پر ہوگا، جب بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 948300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش