0
Wednesday 18 Aug 2021 01:19

افغانستان میں امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

افغانستان میں امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا جب کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں،افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 949103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش