0
Saturday 27 Aug 2011 16:19

افغانستان، سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین اتحادی فوجی ہلاک، نیٹو کے فضائی حملے میں 6 شہری جاں بحق

افغانستان، سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین اتحادی فوجی ہلاک، نیٹو کے فضائی حملے میں 6 شہری جاں بحق
پل عالم:اسلام ٹائمز۔صوبہ لوگر کے علاقے پل عالم میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 اتحادی فوجی ہلاک، نیٹو کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ لوگر کے پولیس سربراہ غلام سخی نوانی کے مطابق آپریشن کا ہدف طالبان کمانڈر قاری ہجران تھے، تاہم آپریشن میں عام شہری بھی لقمہ اجل بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں تین افغان فوجی، چار طالبان اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد مارے گئے۔ محمد رحیم امین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایک مقامی استاد نے ایک کمانڈر کو اپنے گھر میں پناہ دی۔
دوسری جانب جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں مزید 3 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ایساف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تینوں اتحادی فوجی سڑک کنارے نصب بموں کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ جبکہ تینوں دھماکے مختلف مقامات پر ہوئے۔ دریں اثنا صوبہ فریاب کے شہر المار میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جان بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس سربراہ سید محمد سمیع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ ادھر ہرات میں بھی گھریلو ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 94941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش