0
Friday 19 Aug 2011 16:38

کابل،یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، 8 افراد ہلاک، 10 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

کابل،یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، 8 افراد ہلاک، 10 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانوی قونصل خانے پر خودکش حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق جمعہ کی صبح سے اب تک پانچ دھماکے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک دہشتگرد زندہ ہے اور پولیس سے مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مرنے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔ برطانوی سفارتخانے نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا خودکش حملوں کا نشانہ برطانوی کلچرل سنٹر اور اقوام متحدہ کا گیسٹ ہاؤس تھا۔
دیگر ذرائع کے مطابق افغانستان میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، برطانوی اور پولینڈ کے شہریوں سمیت ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ دھماکے کابل میں برطانوی امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب ہوئے۔ جن میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آتی رہی ہیں اور دھماکوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے،کابل پولیس ترجمان حشمت Stanikzai کے مطابق 3 سے 4 افراد زخمی ہیں، 1919 میں 19 اگست کو ہی برطانیہ سے افغانستان کو آزادی ملی تھی۔ آزادی کی وجہ سے آج افغانستان میں عام تعطیل ہے۔ افغان پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں کو جائے وقوعہ پر ہی محصور کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 93039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش