0
Saturday 21 Aug 2021 23:53

یمن میں غیر قانونی طور پر موجود برطانوی فوجیں قابض ہیں، انہیں نشانہ بنانیکا حق رکھتے ہیں، انصاراللہ

یمن میں غیر قانونی طور پر موجود برطانوی فوجیں قابض ہیں، انہیں نشانہ بنانیکا حق رکھتے ہیں، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ملکی صورتحال کے حوالے سے عرب میڈیا کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے۔ عرب ای مجلے الخنادق کو دیئے گئے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ صوبہ المہرہ میں موجود برطانوی فورسز کے ساتھ آپ کیسے پیش آئیں گے، کیا ان کے ساتھ عسکری مقابلہ کریں گے؟ محمد عبدالسلام نے کہا کہ المہرہ میں برطانوی فوج کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں جبکہ اس مرتبہ وہ 2 سال سے وہاں موجود ہیں۔ ترجمان انصاراللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں غیر ملکی افواج کی موجودگی غیر قابل قبول ہے چاہے وہ امریکی ہوں، برطانوی، سعودی، اماراتی، سوڈانی یا کسی بھی دوسرے ملک کی! انہوں نے کہا کہ یمن میں ہم کسی بھی دوسرے ملک کی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کرتے اور ملک میں غیر قانونی طور پر موجود تمام فوجوں کو "قابض" تصور کرتے ہیں اور ان کے ساتھ برتاؤ بھی اسی حساب سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان افواج کی موجودگی کی نوعیت یہی رہے گی، ان کی موجودگی غیر قانونی و غیر قابل قبول ہی رہے گی جبکہ ان کی یہ موجودگی کسی بھی قسم کے بین الاقوامی یا ملکی قانون کے تحت بالکل بھی نہیں ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ المہرہ سمیت (جزائر) سقطری میں برطانیہ کی موجودگی برطانوی، امریکی و اسرائیلی مفاد کے مطابق ہے جبکہ سقطری ایسے دور افتادہ جزائر پر مشتمل ہے جس کا یمنی جنگ سے کوئی واسطہ ہے اور نہ ہی پیش آنے والے حوادث سے کوئی تعلق! انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود قابض اماراتی فوج نہ صرف وہاں موجود ہے بلکہ اس نے سقطری پر حاکم بہت سے یمنی قومی اصولوں کو بھی تبدیل کر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی فوج سقطری میں نہ صرف قدرتی مناظر ہی بلکہ متعدد تاریخی آثار کو بھی ختم کر دینے کے درپے ہے جس کے بعد وہ ان جزائر میں جیوپولیٹیکل تبدیلیاں بھی لانا چاہتی ہے۔ انصاراللہ یمن کے ترجمان نے کہا کہ یمن میں موجود قومی وسائل و قدرتی ذخائر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی یہ تمام اماراتی کوششیں غیر قانونی و مذموم ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ لہذا ہمارا عقیدہ ہے کہ یمن میں غیر قانونی طور پر موجود ہر غیر ملکی فورس قابض ہے اور جب تک وہ قابض رہے گی، جمہوریہ یمن اور اس کی مسلح افواج کو اس کے ساتھ عسکری مقابلہ کرنے اور اسے نشانہ بنانے کا مکمل حق حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 949674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش