0
Wednesday 25 Aug 2021 00:22

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، وزراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، وقار مہدی بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے سابق سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی، طاہر مشہدی، ایم کیوایم کے سابق اراکین اسمبلی علی راشد، وقار شاہ، منوہر لعل، سمیتا افضال، سلیم بندھانی، خلیل اللہ، ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا سیل کی سابق انچارج تحسین عابدی، ممتاز نوحہ خواں ایس ایم نقی، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین نجیب ولی، معروف اسکالر اور علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم کے صاحبزادے علامہ محمد علی عابدی، پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز شامل تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 950225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش