0
Friday 27 Aug 2021 22:33

فواد حسین کا امیر عبداللهیان کو فون، بغداد کانفرنس میں شرکت پر دوبارہ تاکید

فواد حسین کا امیر عبداللهیان کو فون، بغداد کانفرنس میں شرکت پر دوبارہ تاکید
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے آج اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللهیان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں وزارت خارجہ کا قملدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں فواد حسین نے امیر عبداللهیان کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ پھر بغداد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور خطے میں گفتگو کی ایک نئی فرصت کے حوالے سے اس اجلاس میں ایرانی سفارتی وفد کی موجودگی کی اہمیت پر تاکید کی۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ عراقی وزیر خارجہ نے ایران کی "اچھی ہمسائیگی" پر مبنی خطے کی سیاست کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب نئے ایرانی وزیر خارجہ نے ارسال کردہ مبارکبادی کے پیغام کے جواب میں اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور عراق کی ہمہ جانبہ حمایت کو تہران کی مستقل سیاست اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ممتاز، تزویراتی و برادرانہ قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے عراق کے ساتھ نئے دور میں ایران کی دستخط شدہ مفاہمتوں کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بغداد کانفرنس میں وزیر خارجہ کی سطح پر شرکت کرے گا جس کے بعد امیر عبداللهیان آج ایک اعلی سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے عراق روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 950759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش