0
Saturday 28 Aug 2021 16:20

افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر

افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی ہے اور افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، جبکہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، تاہم افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کم سے کم وقت اور ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 950867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش