0
Friday 3 Sep 2021 13:20

کورونا میں تیزی، پنجاب میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان

کورونا میں تیزی، پنجاب میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر چھ روز کیلئے تمام نجی و سرکاری سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو چھ ستمبر سے 11 ستمبر 2021 تک کورونا صورتحال کے پیش نظر بند کیا جا رہا ہے، اس لیے اپنے گھر پر رہیں اور محفوظ رہے ہیں، اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کریں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے اور شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کو لاہور میں پٹرول کی فراہمی سمیت دیگر سہولیت نہیں دی جا رہی ہیں۔ ان احکامات کے بعد لاہور میں ویکسین سینٹرز پر شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 951910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش