0
Monday 29 Aug 2011 01:34

پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کے ایک امریکی منصوبے کا انکشاف

پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کے ایک امریکی منصوبے کا انکشاف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امریکی منصوبے کے تحت پاکستان کی جوہری اہمیت و حیثیت پر براہ راست اثر انداز ہونے کی بجائے اس کو اندرونی طور پر غیر مستحکم اور یہاں انتشار پیدا کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، جس کیلئے براہ راست یہاں امن و امان کی ابتری، معیشت کی تباہی، عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ، کرپٹ قیادت کے ذریعے سیاسی مایوسی اور یہاں امریکی فوجیوں اور سی آئی اے کے اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی جائے گی۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اس بات پر بھی برہم ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے خواب کیوں دیکھتا ہے جبکہ اس کے نزدیک بھارت عالمی طاقت ہے اور پاکستان کو بھارت کو بڑا سمجھتے ہوئے کشمیر سمیت دیگر معاملات کو بھارت کی مرضی کے مطابق جلد از جلد حل کر لینا چاہئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی منصوبہ اور عزائم میں بڑی رکاوٹ پاکستان کا جوہری پروگرام ہے اور امریکی مفکر بھی اس بات پر متفق نظر آ تے ہیں کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی میں ان کا ایجنڈا آگے نہیں بڑھ سکے گا لہٰذا اس کی جانب سے یہی نتیجہ تجویز کیا گیا ہے کہ جب تک پاکستان میں اندرونی طور پر امن و امان کی صورتحال ابتر نہیں ہوگی جس کا لازمی نتیجہ معیشت کی بدحالی اور عوام پر بوجھ کی صورت میں نکلے گا۔
مذکورہ رپورٹ میں اس پورے عمل کا باقاعدہ ٹائم فریم بھی تجویز کیا گیا ہے جو چار سال کا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے اور امریکی قیادت کے نزدیک پاکستان میں ایک حقیقی نمائندہ قیادت خود عوام کے جذبات و احساسات کا ادراک دیتے ہوئے یہاں امریکی ایجنڈا میں رکاوٹ کا باعث بنے گی لہٰذا سیاسی جماعتوں میں نقب لگا کر ایسی جاندار قیادت کے آگے بند باندھا جائے جو واقعتاً اپنی طاقت عوام کی طاقت کو سمجھتی ہو۔ مذکورہ پلان کا ایک اور نکتہ پاکستان میں قیادت کا مستقل بحران موجود رکھنا بھی شامل ہے اور وہ پاکستان کی موجودہ قیادت کو اپنے مفادات کی نگہداشت کے لئے اہم سمجھتی ہے۔
امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے حوالہ سے امریکی ایجنڈا کی تکمیل نہ ہو سکی اور عوامی اور سیاسی سطح پر پاکستان کے عوام کی طرح کوئی ایسی قیادت آگے آئی جس نے امریکہ کو چیلنج کر دیا تو پھر یہ صرف امریکہ کے لئے ہی نہیں بلکہ علاقائی سیاست میں خود بھارت کے لئے بھی خطرناک ہوگا لہٰذا پاکستان کو علاقائی سیاست میں کارنر کرنے کے لئے بھارت کے علاقائی کردار کو بڑھانا اور اسے آگے چلانا خود امریکہ کے بہترین مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 95215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش