0
Wednesday 8 Sep 2021 13:20

طالبان کی کابینہ میں کون کس عہدے پر فائز ہے

طالبان کی کابینہ میں کون کس عہدے پر فائز ہے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ملا محمد حسن اخوند عبوری وزیراعظم ہوں گے۔ گذشتہ روز طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس میں عبوری حکومت کیلئے کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔ آج قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کابینہ کے ارکان کی مکمل فہرست جاری کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنگ کی تمام وجوہات ختم ہو چکی ہیں اور عوام پہلی بار جامع سلامتی اور امن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، مضبوط اسلامی نظام کے قیام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان کا اعلان نہیں کیا گیا ان سے متعلق مشاورت جاری ہے اور جلد ان کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔محمد نعیم کی جاری کردہ فہرست میں کابینہ کے ارکان کی تعداد 33 بتائی گئی ہے جس میں ردوبدل اور اضافہ بھی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 952794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش