0
Wednesday 8 Sep 2021 23:59

کراچی والوں سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

کراچی والوں سے ٹیکس وصولی، سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے بلدیاتی ٹیکس کی وصولی کے لئے کے الیکٹرک سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی ٹیکس عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہر ماہ کے بل میں 100 سے دو سو روپے بلدیاتی ٹیکس شامل کرکے اسے شہریوں سے وصول کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی مختلف چیزوں پر عائد 13 ٹیکس وصول کررہی ہے، اس وقت فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں سالانہ 21 کروڑ روپے حاصل ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 25 لاکھ صارفین سے فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جائے گی، اگر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا تو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو سالانہ 9 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 952889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش