0
Friday 10 Sep 2021 21:47

راولپنڈی میں کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے زخمی، بھائی جاں بحق

راولپنڈی میں کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے زخمی، بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ فتح جنگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی نتیجے میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جس میں وہ زخمی جبکہ ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ میں 6 مسلح افراد نے فائرنگ کی، سجاد افضل آفریدی سرکاری گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ موجود تھے، واقعہ بظاہر پرانی دشمنی لگتا ہے۔  اس حوالے سے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی موٹر وے ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے، حملہ آوروں نے ایڈیشنل آئی جی کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ کردی نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کو 2 گولیاں لگی ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی موٹروے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سفید رنگ کی مشکوک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے سرکاری گاڑی انٹرچینج پر رکی تو مشکوک گاڑی میں سوار ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کے سامنے گاڑی روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی موٹروے پولیس کا عملہ انٹرچینج پر حملہ آوروں کی گاڑی روکنے میں ناکام رہا۔ دریں اثنا پمز اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کا علاج جاری ہے ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 953182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش