0
Saturday 11 Sep 2021 20:43

ریاستی احکامات تسلیم نہ کرنیوالے مدارس بورڈ کو ختم کر دیا جائے، علامہ آصف اکبر

ریاستی احکامات تسلیم نہ کرنیوالے مدارس بورڈ کو ختم کر دیا جائے، علامہ آصف اکبر
اسلام ٹائمز۔ نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کے نئے بورڈز کے حوالے سے ہر طرح کے منفی پراپیگنڈہ اور من گھڑت خبروں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تر دید کر دی ہے۔ یہ تردید ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔ نئے بورڈز کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے خود ریاست کے متفقہ فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے غیر قانونی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور گراس روٹ پر کام کرنیوالے مدارس دینیہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہماری وفاقی وزارت تعلیم سے گزارش ہے کہ مدارس دینیہ کے حوالے سے ریاست کے متفقہ فیصلوں کو تسلیم نہ کرنیوالے بورڈز کا اسناد جاری کرنے کا اختیار ختم کر دیا جائے اور ان کیساتھ قانونی طریقہ کار کے مطابق ڈیل کیا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مدارس دینیہ کا وزارت تعلیم میں رجسٹرڈ ہونا اور بورڈز کی اسناد کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے توثیق کی سہولت ایک انقلابی قدم ہے، اس سے مدارس دینہ کے تعلیمی، تربیتی وقار اور مقام کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ من مانیاں کرنیوالے اور ”سیاسی ذوق“ رکھنے والے بورڈز ریاست کے متفقہ فیصلوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر خدمات انجام دینے والے مدارس دینیہ کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ منفی پراپیگنڈہ پر دھیان نہ دیں اور بے دھڑک نئے بورڈز کیساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 953365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش