0
Wednesday 15 Sep 2021 22:16

عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے، علی حسین نقوی

عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور پڑچکی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے، متوسط طبقے کی ماہانہ آمدن اور اخراجات میں عدم مطابقت معاشی مسائل میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے، ملک کے اکثریتی طبقے کی زندگی کو مہنگائی کی اس اذیت سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمنٹ و سریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستان روپے کی گراوٹ ملکی معیشت کے لئے شدید دھچکا ہے، حکومت کو اس جانب فوری اور سنجیدہ توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہوا تھا لیکن قیمتوں میں حالیہ اضافہ تعمیراتی صنعت کے لئے نقصان دہ ہے، بیرونی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش