0
Thursday 16 Sep 2021 21:53

گلگت بلتستان پولیس میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم متعارف

گلگت بلتستان پولیس میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم متعارف
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس میں کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس گلگت  بلتستان محمد سعید وزیر نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کا آن لائن افتتاح کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ کمپلین منیجمنٹ سسٹم اور ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد عوام کو شکایات کے اندارج کے بعد زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا ہے۔ شکایات کا اندراج آن لائن ہوگا جس کو افسران بالا مانیٹر کرینگے۔ کیس سے متعلق شکایت کنندہ کو وقتاً فوقتاً messages کے زریعے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔ ایف آئی آر منیجمنٹ سسٹم کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کی گئی ایف آئی آر کو دیگر صوبوں کی پولیس جو جی بی پولیس کے ساتھ منسلک ہوگی وہ اسے آئن لائن دیکھ سکے گی۔ پرنٹ نکال سکے گی اور اس سے کریمنلز کا ڈیٹا شیئرنگ اور ان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔ آئی جی پی محمد سعید وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ضلع گلگت کے پانچ تھانوں میں اس سسٹم کو انسٹال کر کے انہیں منسلک کر دیا گیا ہے۔ جن میں تھانہ سٹی، ایئرپورٹ تھانہ، جٹیال تھانہ، کے آئی یو تھانہ اور دنیور تھانہ شامل ہے۔ عنقریب اگلے مرحلے میں ضلع سکردو کے تین تھانوں میں اس سسٹم کو انسٹال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 954205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش