0
Friday 17 Sep 2021 02:24

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سوال پر جواب نہ دے سکے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا۔ صحافی کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے اور انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بنک نے مداخلت کی ہے۔ اس کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں، اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بنک کو مداخلت کرنی چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینیجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کہا تھا کہ پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش