0
Friday 17 Sep 2021 19:37

پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزوری اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی، سراج الحق

پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزوری اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ اور ملک کے عوام کی دو الگ الگ دنیائیں ہیں۔ ایک وسائل پر قابض  دوسرا محروم ہے۔ عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دست و گریبان ہیں۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ قوم کو دھوکا دیتے ہیں، پارلیمنٹ بے توقیر اور ادارے کمزور ہو چکے۔ سیاست سے اخلاقیات کب کی روانہ ہوگئی۔ حکومت نے تین سالوں میں بائیس کروڑ پاکستانیوں کو مصیبت اور پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ وزیراعظم نے ایک بھی وعدہ پورا کیا ہے تو سامنے لائیں۔انھوں نے ہر معاملے پر یوٹرن لیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی کمزوری اور بے بسی کا نشان بن کر رہ گئی۔ قوم سٹیٹس کو پارٹیوں اور فرسودہ نظام سے تنگ آ گئی ہے۔ اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست دانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کریں گے۔ قوم متحد ہو جائے اور حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگ سیرت نبوی کا مطالعہ اور اس کی پیروی کریں۔ مشکلات کے بعد آسانی کے دروازے کھلتے ہیں۔ یقین سے کہتا ہوں پاکستان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے ملک میں نظام مصطفی لائے گی۔
خبر کا کوڈ : 954358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش