0
Sunday 19 Sep 2021 16:12

چمن، افغانستان پیسہ اسمگل کرنیوالا گرفتار، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد

چمن، افغانستان پیسہ اسمگل کرنیوالا گرفتار، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اور سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کروڑوں روپے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو سرحد پار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اطلاعات کے مطابق جامہ تلاشی پر مشکوک شخص سے 2 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت امیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔ ملزم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کرنسی لے جانے کے جرم میں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش