0
Sunday 19 Sep 2021 23:42

پروفیسر خورشید احمد کا جماعت اسلامی کراچی کو انتخابی پیشرفت پر خراج تحسین

پروفیسر خورشید احمد کا جماعت اسلامی کراچی کو انتخابی پیشرفت پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی شاندار انتخابی پیشرفت پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد نے انگلینڈ سے فون پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو مبارکباد دی اور جماعت اسلامی کراچی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ پیشرفت شہر کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ خورشید احمد نے کہا کہ شاندار انتخابی کامیابی نے پورے پاکستان میں جماعت کے کارکنوں اور ہمدردوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تمام کارکنان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، اس کیلئے مربوط ورکنگ پلان اور روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 954687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش