0
Tuesday 21 Sep 2021 11:36

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی مشورہ کریں گے، فواد چوہدری

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی مشورہ کریں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔ واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جبکہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش