0
Tuesday 21 Sep 2021 17:34

تربت، فائرنگ سے خاتون جانبحق، ایف سی اہلکار پر فائرنگ کا الزام

تربت، فائرنگ سے خاتون جانبحق، ایف سی اہلکار پر فائرنگ کا الزام
اسلام ٹائمز۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر کی فائرنگ سے تربت میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی، جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ‏تربت کے علاقے آسکانی بازار آبسر میں پیش آیا ہے۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور جائے وقوعہ کو گھیر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی طرف سے متاثرہ خاندان کو فوری امداد مہیا کر دی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دیگر ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کے اہلخانہ نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے اور عورت کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ کی مزید تفتیش کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 954995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش