0
Monday 27 Sep 2021 01:01

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے، ان کا انتقال آج کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال میں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد کا انتقال ایک سو تین سال کی عمر میں ہوا، لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمر ترین افسر تھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھتے تھے، لیفٹیننٹ کرنل سلطان نے 1941 میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی، آپ نے 1942 میں پانچویں بلوچ (جیکب رجمنٹ) میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں فرنٹیئر فورس میں شمولیت اختیار کی، انفنٹری اسکول کوئٹہ میں انسٹرکٹر رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحوم نے ملک کے تمام قدرتی گزرگاہوں میں مہمات سر کیں، آپ نے پیدل، کوہ پیمائی، کشتی رانی کےذریعہ مہمات سرکیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپ جیکب رائفلز، ٹو ایف ایف گائیڈز، ستلج رینجرز، نادرن اسکاوٹس گلگت کے کمانڈنٹ رہے، آپ 1967 میں پاک فوج سے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم افتخار نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 955897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش