0
Thursday 30 Sep 2021 17:02

سندھ میں تیز طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں تیز طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی جائے، سمندری طوفان اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے فوری کنٹرول روم قائم کئے جائیں، محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاعات کے پیش نظر عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ پی ڈی ایم اے غیر فعال ہے، اسے فعال بنایا جائے، تیز طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے تحصیل لیول تک اعلیٰ سطحی حکومتی ریلیف کمیٹیاں بنائی جائیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ برس تیز بارشوں سے متاثرہ ہونے والے علاقوں میں سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے عوام کو بہت نقصانات اٹھانے پڑے تھے، ریلیف کے نام پر گزشتہ برس بھی کروڑوں کے فنڈز خردبرد کئے گئے تھے، سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش کے بعد نظام درہم برہم ہو چکا ہے، سندھ حکومت کے ادارے پیشگی اطلاع کے باوجود اقدامات نہیں کر سکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 956523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش