0
Thursday 30 Sep 2021 19:32

امریکہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، عبدالغفور راشد

امریکہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے امریکی سینیٹ میں افغانستان کے حوالے سے پیش کیے گئے مسودہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ پاکستان نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ تعاون کیا، مگر افغانستان میں جنگ کی ناکامی اور فوجی انخلا کے بعد جو بائیڈن حکومت امریکی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے قانون سازی کروانا چاہتی ہے، کیونکہ عالمی برادری اور امریکی عوام حکومت سے افغان جنگ بارے سوال کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کو عالمی برادری سے چھپا نہیں سکتا۔ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ امریکہ نے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر افغانستان کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا اور اپنے فوجی بھی ہلاک کروائے مگر اسے حاصل کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے اپنی شرائط پر فوجی انخلا پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ذیلی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا کہ نائن الیون کا واقعہ پاکستان نے کروایا اور نہ ہی امریکہ کو افغانستان پر حملے کی دعوت دی۔ حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا طالبان سے قطر میں ہونیوالے طویل مذاکرات کے نتیجے میں امریکی فوج نے اپنی جان بچائی ہے اور افغانستان سے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کیا، مگر افسوس امریکہ کو مزید نقصان سے بچانے میں مدد دینے اور پُرامن پاکستان پر امریکی انتظامیہ جھوٹے الزامات عائد کر کے اپنے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتی کیونکہ لوگ امریکی سی آئی اے کا مزید جھوٹ ماننے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 956548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش