0
Sunday 3 Oct 2021 19:00

بی اے پی کے 6 ناراض ارکان سے مل چکا ہوں، جام کمال خان

بی اے پی کے 6 ناراض ارکان سے مل چکا ہوں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہماری جماعت ہے اور اپنے معاملات و مسائل خود حل کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر بی اے پی سے متعلق کہا ہے کہ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ ہماری جماعت پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت ہے۔ اختلافات آتے ہیں، ہم ان پر بحث مباحثہ کرتے ہیں اور ان کا حل نکالتے ہیں۔
 
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آج کے دن تک بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 ناراض پارلیمانی ارکان سے نہایت خوش اسلوبی اور اچھے ماحول میں ملاقات کر چکا ہوں۔ مسائل کا حل نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد ہمارے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف ردعمل کا اظہار کریں، مگر ہم نے بہترین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت کی۔
خبر کا کوڈ : 957024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش