0
Wednesday 6 Oct 2021 13:13

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فون پر رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور غذائیت و مالی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے فاوٴنڈیشن کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سال وائلڈ پولیو وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، حکومت ملک میں ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر بل گیٹس نے فاوٴنڈیشن کی جانب سے پاکستان پولیو پروگرام کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور دونوں نے افغانستان میں پولیو مہم دوبارہ شروع ہونے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے، اسے مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 957418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش