0
Friday 8 Oct 2021 20:08

بھارت، کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی

بھارت، کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں جمعرات کے روز 50 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو کورونا کو ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21257 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کیوجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 569 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24963 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز 3977 کم ہو کر دو لاکھ 40 ہزار 221 ہوگئے ہیں۔ وہیں 271 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 450271 ہوگئی ہے۔ بھارت میں شفایابی کی شرح 97.96 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.71 رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے۔ ایکٹو کیسز میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3661 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 119335 رہ گئی ہے۔ وہیں 15808 مریضوں کے صحتیاب ہونے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4618408 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 141 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25952 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 957766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش