0
Sunday 10 Oct 2021 23:17

پنجاب میں سرکاری گندم اجراء کا تنازع حل کرلیا گیا

پنجاب میں سرکاری گندم اجراء کا تنازع حل کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری گندم کے اجراء سے متعلق پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد فلور ملز اور صوبائی حکومت کے درمیان تنازع حل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سرکاری گندم کے اجرا سے متعلق پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب پیر 11 اکتوبر سے فلور ملز کو نئی پالیسی کے تحت سرکاری گندم کا کوٹہ دیا جائے گا۔ ترمیم شدہ پالیسی کے تحت فلور ملز کو آبادی کی بجائے فی رولر باڈی تناسب سے گندم کوٹہ دیا جائے گا، کم ازکم فی رولر باڈی کوٹہ بنچ مارک 12 بوری ہوگا، سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے کی سابقہ شرح برقرار رہے گی، گندم میں سے 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 12 فیصد چوکر تیار ہوگا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے دو مطالبات دوسرے اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے اور گرائنڈنگ چارجز کا معاملہ کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ ترمیم شدہ ریلیز پالیسی کے بعد پنجاب میں سرکاری قیمت والے آٹا کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 958059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش