0
Tuesday 12 Oct 2021 14:24

سعد رضوی نظر بندی کیس، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا

سعد رضوی نظر بندی کیس، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے حافظ سعد رضوی کی نظربندی کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا حافظ سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حافظ سعد رضوی کی رہائی کے متعلق کیس دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے دو رکنی بنچ کو حافظ سعد رضوی کی نظربندی کے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی اپیل میں حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار امیر حسین نے حافظ سعد رضوی کے نظربندی کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ متعلقہ فورم سے رجوع کئے بغیر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

ہائیکورٹ نے نظربندی کالعدم قرار دیتے وقت کابینہ کی منظوری نہ ہونے کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا۔ رولز آف بزنس کے تحت کابینہ کی منظوری لازم قرار دی گئی۔ کایینہ نظربندی کی پاورز کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کی اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ کا حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 958322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش