0
Thursday 14 Oct 2021 21:14

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وفاقی و بین الااقومی سطح پر جی بی کی بہترین نمائندگی کی، ترجمان

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وفاقی و بین الااقومی سطح پر جی بی کی بہترین نمائندگی کی، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلکت بلتستان علی تاج نے کہا گزشتہ 10 ماہ میں وزیراعلی خالد خورشید نے وفاقی و بین الاقومی سطح پر جی بی کی بہترین نمائندگی کی ہے۔ وزیر اعلی خالد خورشید  نے دبئی دورے کے موقع پر اہم عالمی ایونٹ میں شرکت و خطاب کر کے جی بی کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی عالمی کاوشوں میں ایک اہم سٹیک ہولڈر بنایا۔ اس کے ساتھ سیاحت، معدنیات، توانائی و دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ ایک بیان مین علی تاج کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خالد خورشید کو ان کے ویژن اور جی بی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کو سامنے رکھ کر اہم عالمی ایونٹ میں شرکت و خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔ وزیر اعلی خالد خورشید نے جب بھی اسلام آباد کا دورہ کیا وہ گلگت بلتستان کیلئے تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر آئے۔

ترجمان برائے وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ 370 ارب جی بی ترقیاتی پلان اور اس کے تحت میگا منصوبوں کی وقت پر تمام متعلقہ فورمز سے منظوری اور ٹینڈرنگ کے عمل کا شروع ہونا، 106 ارب مالیت کا تاریخی بجٹ، گندم سبسڈی میں 2 ارب کا اضافہ، سی پیک میں گلگت شندور، تھاکوٹ رائیکوٹ روڈ، پاور کے بڑے پراجیکٹس کی شمولیت، 4G لائسنس کی نیلامی کے عمل کی تکمیل، سالہا سال سے التواء کا شکار ایف پی ایس سی پوسٹ پر ریکروٹمنٹ، ہونہار طلباء و طالبات کے لیے میگا سکالرشپ پروگرام کا قلیل وقت میں اجراء، پی آئی اے کی اضافی پروازیں، پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر اور پاور پالیسی پر جی بی اختیارات کی منتقلی کے حوالے پالیسی ہدایات وہ سب تاریخی اقدامات ہیں جو  وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور وزیراعلی خالد خورشید کی جانب سے وفاقی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کا ثمر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے زبردست پیش رفت وزیر اعلی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ خالد خورشید کے دور میں جو وفاقی سطح پر جی بی کی شنوائی ہورہی ہے اور خطے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے  توجہ مل رہی وہ نہ پہلے کبھی ملی اور نہ کبھی مستقبل میں میسر ہوگی۔ یہ وقت جی بی کے لوگوں کے بہتر مستقل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس لئے ہی وزیراعلی  سفری مشکلات و خطرات کی پرواہ کئے بغیر کئی بار خراب موسمی حالات میں بھی شاہراہ قراقرم پر سفر کرچکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ماضی کے وزرائے اعلی ملک کے وزیر اعظم سے ملنے کیلئے ہفتوں اسلام آباد میں ڈیرے ڈالتے تھے۔ اپنی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں میں دو سابق وزرائے اعلی جی بی کا کوئی ایک بھی بڑا مسئلہ وفاق سے حل کرانے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ اس کے برعکس خالد خورشید نے 10 ماہ کی قلیل مدت میں جی بی کے تمام اہم امور پر ناقابل فراموش کامیابیاں حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 958739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش