0
Sunday 17 Oct 2021 22:38

جی بی حکومت نئے اضلاع کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنائے، نون لیگ

جی بی حکومت نئے اضلاع کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنائے، نون لیگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کا نئے اضلاع کے حوالے سے سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ نون حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے اضلاع داریل، تانگیر، روندو اور گوپس یاسین کے ضلعی زمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے اضلاع کے باقاعدہ قیام کیلئے صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے گا تاکہ وہ نئے اضلاع پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ عوامی مسائل کا ازالہ ہو سکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے دوسرے مرحلے میں داریل، تانگیر، روندو اور گوپس یاسین کو ضلع بنانے کی منظوری دی تھی اور اس وقت کی ہماری صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن موجودہ تحریک انصاف کی نام نہاد حکومت نے ان اضلاع کے عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے نئے اضلاع کے قیام پر عملدرآمد روک دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مزکورہ اضلاع کے قیام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پاکستان مسلم لیگ نون دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت کے بعد پورے جی بی میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 959205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش